واشنگٹن: امریکی وزارت انصاف کی دستاویزات کے جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ صدر امریکہ کے 2 قریبی ساتھیوں نے پچھلے ایک سال کے دوران کم سے کم 5 بار، انقلاب مخالف دہشت گرد گروہ ایم کے او کے ارکان سے ملاقات کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کیمطابق مذکورہ دستاویزات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے بعد سے اب تک قومی سلامتی کے امریکی مشیر جان بولٹن اور ٹرمپ کے ذاتی وکیل روڈی جولیانی، خفیہ طور پر5 مرتبہ ایم کے او کے دہشت گردوں کے ساتھ ملاقات کرچکے ہیں۔ ان دستاویزات میں جو مذکورہ دہشت گرد گروہ نے امریکی وزارت انصاف کے حوالے کی ہیں، کہا گیا ہے کہ امریکی عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتوں میں ایران اور مشرق وسطی کی صورتحال خاص طور سے ایران کے ایٹمی پروگرام اور ایران میں بلووں کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بات چیت کئی گئی۔دہشت گرد گروہ ایم کے او جسے شروع ہی سے امریکہ کی مالی اور سیاسی حمایت حاصل رہی ہے، سترہ ہزار ایرانی شہریوں کو دہشت گردی کے ذریعے شہید کرچکا ہے۔