محبوب نگر: ہمت، حوصلہ، عزم اور ارادہ شخصیت میں خود اعتمادی بخشتا ہے اکیسویں صدر کے طالب علم ان صلاحیتوں کو اپنے اندر پیدا کرنا ضروری ہے تا کہ زمانہ کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر کامیاب زندگی گزار سکیں۔ طلبہ ڈر خوف کو اپنے اندر سے نکال باہر کریں جو بھی کام ہو اس کیلئے مثبت فکر رکھنی چاہیے اور کچھ کرنے کا عزم ہی انھیں اپنی منزل پر پہنچائے گا۔
ان خیالات کا اظہار جناب نعیم جاویدڈائرکٹر و ٹرینر ہدف (دمام سعودی عربیہ) نے آج ایم وی ایس گورنمٹ ڈگری و پی جی کالج میں شعبہ سماجی علوم کی جانب سے منعقدہ توسع لیکچر ڈر خوف سے نجات کے عنوان سے کیا، انہوں نے اپنے لیکچر میں مزید کہا کہ عزم و پختہ ارادی کے ذریعے ہی منزل کی راہ آسان اور ہموار ہو سکتی ہے۔ طالب علم اپنے مستقبل کو درخشاں بنانے کی فکر کے ساتھ آگے بڑھیں، اگر عزم ہو دلچسپی ہو، لگن ہو فرد کیلئے بڑی سے بڑی رکاوٹ بھی اس عزم کو کمزور نہیں کو سکتی۔
انہوں نے طالب علموں کو مشورہ دیا کہ شخصیت کے ارتقاء پر اپنی توجہ مرکوز رکریں قبل ازیں ڈاکٹر شیخ سیادت علی انسپکٹنگ اٹھاریٹی مولانا آزاد ایجوکیشن فائونڈیشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ کے حصول میں لا پرواہی ، سستی اور کاہلی کا مظاہرہ نہ کریں بلکہ سنجیدگی سے کامیابی کے زینے طے کریں ۔ محمد وزیر نائب پرنسپل نے اس پروگرام کی صدارت کی اور یونیورسٹی ٹاپر طلبہ ثمینہ بیگم کی تہنیت کی اور انعامات تقسیم کیے۔
اس پرگرام میں جناب نعیم جاوید اور ڈاکٹر شیخ سیادت علی کو تہنیت پیش کی گئی اس پروگرام کو ڈاکٹر محمد عبدالعزیز سہیل لیکچرار نظم و نسق عامہ ، عارفہ جبین لیکچرار تاریخ، نے بھی خطاب کیا، پروگرام کے اغاز میںمحی النساء ، طہورہ بیگم نے تانہ ہندی پیش کیا۔ پروگرام کا احتتام سلمہ بیگم لیکچرار کے شکریہ پر ہوا، آفرین سلطانہ لیکچرار معاشیات نے نظامت کے فرائض انجام دیے، اس موقع پر سالانا امتحانات میں اعلی نشانات حاصل کونے والے طلبہ کو انعامات پیش کئے گئے، اس لیکچر میں طلبہ و طلبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔