گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملک کو بند کرنے سے ترقی کو نہیں روکا جاسکتا ہے ،ملکی ترقی کےلئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئے ۔
رفیق رجوانہ نے سرکٹ ہاؤس میں چیمبرآف کامرس کے نئے منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ منتخب حکومت کی پشت پر کھڑی ہے ۔
گورنر پنجاب نےکہا کہ پاناما لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے،فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔