counter easy hit

احتساب کے عمل کو ترقی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے: پرویز رشید

development path: Rashid

development path: Rashid

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا نیب چیئرمین نے خود تسلیم کیا ہے کہ ان کے نظام میں کباہتیں موجود ہیں۔ احتساب کے عمل کو ترقی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔
لاہور: (یس اُردو) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا پیپلز پارٹی نے بھی نیب کی کارروائیوں پر اپنے تحفظات کا ذکر کیا ہے اور بھی جماعتوں کو نیب کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا چیئرمین نیب نے خود تسلیم کیا ہے کہ ان کے نظام میں کباہتیں موجود ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا پٹھان کوٹ معاملے پر پاکستان نے اپنا فرض پورا کر دیا اس اقدام سے پاکستان کا دنیا میں قد اونچا ہو گا۔ کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ پاکستان کی زمین کو ایسے مقاصد کیلئے استعمال کرے جس سے پاکستان کو نقصان ہو۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرنا افواج پاکستان کا کام ہے۔ پرویز رشید نے کہا پگڑیاں اچھالنے والے عدالت میں معافی مانگ لیتے ہیں۔