کراچی میں ترقیاتی کاموں کی سست روی اور پلاننگ کے فقدان نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔لکی اسٹار آنے اور جانے والے راستےتالاب کا منظر پیش کررہے ہیں۔صدر ٹاؤن کی مصروف ترین لکی اسٹار سے زینب مارکیٹ،ایمپریس مارکیٹ اور شارع فیصل سے لکی اسٹار آنے اور جانے والے راستوں میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہے۔ترقیاتی کاموں کے باعث سڑک کا پوسٹ مارٹم تو حکام نے فوری کرڈالا لیکن اب تک یہاں سے نہ پانی نکالا گیا اور نہ ہی سڑک بنائی گئی ہے۔اس کی وجہ سے یہاں روزانہ آنے جانے والے مسافروں اور شہر کے قدیم رہائشیوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔عوام کا حکام سے بس اتنا مطالبہ ہے کہ کام کی رفتار کو تیز کرکے اسے جلد مکمل کیا جائے تاکہ منٹوں کے سفر کو منٹوں ہی میں طے کیا جا سکے۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 41
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276