نیویارک: آبشار میں جمی برف اور بہتے پانی کے نظارے نے سیر کیلئے آنے والے سیاحوں کو مبہوت کر دیا
شمالی امریکا میں خون جما دینے والی سردی پڑی تو زبردست نظارے بن گئے، نیاگرا فال کا برف سے ڈھکا دلفریب حسن دیکھنے سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچی، نیویارک میں فواروں کا پانی بھی جم گیا۔ برفانی موسم سے نیاگرا آبشار کا حسن دوبالا ہوگیا، شدید سردی کی وجہ سے جمی آبشار کا نظارہ کسی شاعر کے شعر اور مصور کے شاہکار سے بڑھ کر خوبصورت ہے۔ آبشار پر جمی ہوئی برف اور بیچ میں بہتا پانی دلچسپ نظارے نے شائقین کو مبہوت کر دیا۔قدرت کا دلفریب شاہکار دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سیاح نیاگرا کا رخ کر رہے ہیں اور سرد موسم سے خوب لطف اندوز ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ادھر نیویارک میں درجہ حرارت منفی ہونے سے فواروں کا پانی جم گیا۔