کراچی……کراچی میں ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شبیر احمد شیخ اور اسسٹنٹ ایکسائز آفیسر پراپرٹی ریاض جوکھیو کے خلاف پلاٹ خالی کرانے اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ڈی جی ایکسائز شبیر احمد شیخ اور اسسٹنٹ ایکسائز آفیسر پراپرٹی ریاض جوکھیو کے خلاف مقدمہ شیرشاہ تھانے میں عدالت کے حکم پر درج کیا گیا ہے ۔ مقدمے میں پلاٹ خالی کروانے اور جان سے مارنے کی دھمکی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔
تحقیقاتی افسر کے مطابق مدعی عبدالغفار کو دھمکیاں دینے کےخلاف تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ مدعی نے ڈی جی ایکسائز شبیر احمد شیخ ، اسسٹنٹ ایکسائز آفیسر پراپرٹی ریاض جوکھیو کے خلاف درج کرایا ، تاہم مقدمے میں دونوں افراد کے عہدے کا ذکر نہیں کیا گیا۔