اسلام آباد: وفاقی انٹیلی جنس ادارے آئی بی کے ڈائریکٹرجنرل آفتاب سلطان نے پاناما جے آئی ٹی ارکان کے کوائف اکٹھے کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
DG IB had confessed to collecting data for JIT members
وفاقی انٹیلی جنس ادارے آئی بی کے ڈائریکٹرجنرل آفتاب سلطان نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں پاناما جے آئی ٹی ارکان کے کوائف اکٹھے کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ آفتاب سلطان نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ آئی بی سرکاری اعلی عہدوں پرتعینات سرکاری ملازمین کا ڈیٹا اکٹھا کرتی ہے، پاناما کیس بڑا اہم اوراس کے ملکی سیاست پر بڑے اثرات پڑرہے ہیں۔ اس لیے وفاقی انٹیلی جنس ادارے نے جے آئی ٹی ارکان کے کوائف جمع کیے تاہم جے آئی ٹی کے کسی بھی رکن کوحراساں یا ان کی نجی زندگی میں مداخلت نہیں کی گئی۔