counter easy hit

بریکنگ نیوز: اینٹ کا جواب پتھر ۔۔۔۔بھارتی آرمی چیف کے بیان پر میجر جنرل آصف غفور کا ستھرا اور کرارا جواب سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آبد (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستانی کی مسلح افواج جارحیت کا بھر پور جواب دیں گی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا بھارتی آرمی چیف کی طرف سے اشتعال انگیر بیانات اور کنٹرول لائن پر تیاریاں دنیا کی توجہ ہٹانے کو کوشش لگتی ہیں، یہ بھارت متنازع قانون کے خلاف جاری احتجاج سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

بیٹا ہو گا یا بیٹی؟ اس کا انحصار کس بات پر ہوتا ہے ؟ بڑے کام کی تحقیق

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی طرف سے اشتعال انگیز بیانات اور ایل او سی پر تیاریاں عالمی برادری کی توجہ بھارت میں متنازع شہریت قانون سے متعلق احتجاج سے ہٹانے کی کوشش لگتی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیانات بھارت میں جاری فسادات سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور ، موثر اور منہ توڑ جواب دے گی۔ واضح رہے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں لائن آف کنٹرول پر صورتحال کسی وقت بھی سنگین ہو سکتی ہے۔ اپنے بیان میں بھارتی آرمی چیف نے پاکستان پر الزام لگایا کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی طرف سے فائر بندی معاہدہ کی مبینہ خلاف ورزی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف بھارتی دارلحکومت نئی دہلی کے کئی علاقر میدان جنگ بن گئے ہیں اور وہاں موجود پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ بد دستور جاری ہے۔

DG, ISPR, COME, ON, THE, SCENE, ASIF GHAFOOR, STRONG, REPLY, TO, INDIA DG, ISPR, COME, ON, THE, SCENE, ASIF GHAFOOR, STRONG, REPLY, TO, INDIA

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website