راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور 14سال بعد ایک بار پھر پاکستانی ٹیم کو کھیلتا دیکھنے کے لیے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گئے ہیں ۔سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں میجر جنرل آصف غفور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں عام شہریوں کے ساتھ پاکستان اور سری لنکا کے مابین جاری ٹیسٹ میچ سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔
اس سے قبلایک صارف زعیم احسن نے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 2005ء میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ کی ایک تصویر شیئر کی تھی ، اس میں آصف غفور کو پلے کارڈ اٹھا کر سلمان بٹ کی جانب سے لگائے گئے چوکے پر ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ زعیم احسن نے جنرل آصف غفور سے سوال پوچھا کہ کیا تصویر میں نظر آنے والی شخصیت آپ ہی ہیں؟۔
زعیم کے سوال کاجواب دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ وہ اس وقت میچ دیکھنے گئے تھے اور سٹیڈیم ہی میں موجود تھے اور یہ تصویر میں نظر آنے والی شخصیت وہی ہیں۔ میجر جنرل آصف غفور نے واضع کیا کہ وہ اس وقت پاک فوج میں میجر کے عہدے پر فائز تھے اور 2005ء میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والا میچ دیکھنے گئے تھے۔ 2005ء کے اس میچ کی ہائی لائٹس پر مبنی ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، اس ویڈیو کے 01 منٹ 59 سیکنڈ پر سلمان بٹ کے لگائے گئے چوکے پر آپ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور جو کہ اس وقت میجرکے عہدے پر فائز تھے، کو چوکے کا پلے کارڈ لہراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔