اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ٹوئٹر پر جاری جنگ میں بھارت کو سبکی کا سامنا، پاکستان جیت گیا، پاکستانی حکام اور ٹوئٹر انتظامیہ کے مابین معاہدہ طے پا گیا ، جس میں اگر پاکستانیوں کا کوئی بھی ٹویٹ غلط ہوا تو انتظامیہ پاکستانی حکومت کے ساتھ رابطے کرے گی نا کہ ٹوئٹر صارف کا ٹوئٹر
اکاؤنٹ ہی معطل کر دیا جائے۔ پاکستانی صارفین کی جانب سے ٹوئٹر صارفین بھی میدان میں آگئے اور معاملے کا سارا کریڈٹ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو دے دیا ہے۔ پاکستان کی نامور اداکارہ وینا ملک نے ٹوئٹر انتظامیہ کا فیصلہ آنے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ حکومتِ پاکستان اور ٹویٹر انتظامیہ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے اب بھارت پاکستانیوں کے اکاؤنٹ سسپینڈ نہیں کرسکتا،محب وطنوں کی آواز بننے پر میں وینا مَلِک میجر جنرل آصف غفور کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اس ٹویٹ میں میرے نام کی جگہ اپنا نام لکھ کر ریپلائی کریں‘‘۔ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سوشل میڈیا پر ہر پاکستانی صارف آپکی ٹیم کا حصہ ہے۔ایک صارف نے ٹویٹر اور ڈی جی آئی ایس پی آر دونوں کا شکریہ کیا۔ایک صارف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور میجر جنرل آصف غفور کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ آپکو نظر بد سے بچائے۔ پاکستانی صارفین کی جانب سے مزید کیا کہا گیا؟ آپ بھی دیکھیں :