counter easy hit

ڈی جی خان: جعلی عاملوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

ڈیرہ غازی خان میں جعلی عاملوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ شوہر نے الزام لگایا ہے کہ جعلی عامل جن نکالنے کے لیے بیوی کو درخت کےساتھ لٹکاکر ڈنڈے مارتے رہے۔ پولیس کہتی ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی مقدمہ درج کریں گے ۔

DG Khan killed woman allegedly tortured fake healers

DG Khan killed woman allegedly tortured fake healers

ڈیرہ غازی خان کے علاقے سجاد آباد کا نذر حسین اپنی بیوی ثریا بیگم کودم کرانے نورنگ آباد لے گیا تھا،جہاں جعلی عاملوں امان اللہ اور عبدالحمید نے بتایا کہ خاتون پر جن کا اثر ہے ، جن نکالنے کے لیے جعلی عاملوں نے ثریا بیگم کو درخت سے باندھا ، ڈنڈے مارے اور دھواں دیا ، جس سے خاتون کی حالت غیر ہوگئی۔ سجاد کا کہنا ہے کہ اپنی بیوی کی چیخ و پکار اور اذیت دیکھ کر وہ دونوں جعلی عاملوں کو تشدد سے منع کرتا رہا لیکن وہ نہ مانے ۔ حالت خراب ہونے پرخاتون کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی ۔ دونوں جعلی عامل واقعے کے بعد سے مفرور ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website