راجن پور (ویب ڈیسک ) ہیڈ صوبھا کے قریب مسافر بس چشمہ کینال میں گر گئی ، بس میں سوار 22 افراد نہر میں ڈوب گئے ، علاقہ مکینوں اور ریسکیو ٹیموں نے 4 لاشیں اور 5 افراد زندہ نکال لیے ، نہر میں ڈوبے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان اور دریا خان میں ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ راجن پور تیز رفتار مسافر کوچ اوور ٹیک کرتے ہوے الٹ گئی، جس میں 4 مسافر جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔انڈس ہائی وے بنگلہ دھینگن کے مقام پر کراچی سے سوات جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ اوور ٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی جس میں سوار 28 افراد میں سے 4 افراد جاں بحق، 15 شدید زخمی جبکہ 9 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔دھند کے باعث بھکر روڈ کوٹلہ جام آٹے سے لوڈ ٹرک سامنے آنے والے رکشہ کو بچاتے ہوئے الٹ گیا جس کے نتیجہ میں 2 افراد موقع پر جاں بحق اور ایک ز خمی ہوگیا۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر منتقل کر دیا۔راجن پور کے علاقہ ہیڈ صوبھا کے قریب مسافر بس چشمہ کینال میں گر گئی ، بس میں سوار 22 افراد نہر میں ڈوب گئے ، علاقہ مکینوں اور ریسکیو ٹیموں نے 4 لاشیں اور 5 افراد زندہ نکال لیے ، نہر میں ڈوبے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے ۔