لاہور (ویب ڈیسک) ڈائر یکٹر جنرل نیب پنجاب سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے خلاف ثبوت پکڑ لئے ، اس ماہ کے آخرتک ریفر نس دائر کردیا جائے ، شہبازشریف نے کہا کہ ”رمضان شوگر مل میرے بیٹوں کی ہے ، اس سے منسلک نالہ سرکاری خرچ پر بناﺅ“ نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف ریفرنس اس ماہ کے آخر تک عدالت میں جائے گا ، ہم نے شہبازشریف کے خلاف ثبوت پکڑ لئے ہیںاور ان کے خلاف ریفرنس دائر کررہے ہیں، شہباز شریف نے اختیارات کا غلط استعمال کیاہے اور یہ کرپشن ہی ہے ، جس کوٹھیکہ دیا گیاہے وہ شہبازشریف کا سیاسی اتحادی ہے ۔ پیرا گون کوٹھیکہ دیا گیا جس میں 20سے 25کروڑ کی فزیبلٹی سٹڈی اور دیگر اخراجات تھے ، اس وقت پونے چار ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے یہ ٹھیکہ اس وقت منسوخ کیا جب نیب نے پوچھا ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے اوپر چنیوٹ نالے کا کیس کھل گیاہے، شہبازشریف نے کہا کہ ” رمضان شوگر مل میرے بیٹے کی ہے ، اس سے منسلک نالہ سرکاری خرچ پر بناﺅ “