اسلام آباد: ایف آئی اے نے نادرا کے لیے عمارتیں کرائے پر لینے کے معاملے میں مبینہ کرپشن پر ڈائریکٹر جنرل طاہر اکرم کو گرفتار کرلیا ہے۔
یس نیوزکے مطابق ڈی جی نادرا طاہراکرم پرالزام ہے کہ انہوں نے نادرا کے لیے عمارتیں کرائے پرحاصل کرنے اوران کی ادائیگیوں میں غیرشفافیت برتی، جس سے قومی خزانے کو 3 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔ معاملے کی تفتیش جاری تھی اورانہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کرارکھی ہے۔ عدالت کی جانب سے نیب نے حفاظتی ضمانت منسوخ کئے جانے کے بعد طاہر اکرم کو حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری سے معاملے کی چھان بین میں مدد ملے گی اورمعاملے کو جلد منطقی انجام پرپہنچایا جائے گا۔