ڈی جی رینجرزپنجاب نے ورکنگ باؤنڈری بلااشتعال بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے متاثرہ دیہات کا دورہ کیا اورشہداء کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری کےچاروااورہرپال سیکٹر کو نشانہ بنایا، پاکستان رینجرزپنجاب کی جانب سے بھارتی جارحیت کیخلاف موثرجوابی کارروائی بھی کی گئی۔
کشیدہ صورتحال کے باعث مقامی افرادکی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے ۔بھارتی گولہ باری اورفائرنگ سے شہید ہونے والے 3افرادکی نمازجنازہ آبائی گاؤں بینی سلہریاں میں اداکردی گئی ہےجس میں ڈی جی رینجرز پنجاب اظہر حیات سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران اورمقامی افرادنے شرکت کی ۔ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات نے ورکنگ باونڈری کا دورہ کیااورمؤثر جواب دینے پر جوانوں کے جذبے کی تعریف کی ۔ڈی جی رینجرز پنجاب نے متاثرہ خاندانوں سے بھی ملاقات کی ۔