counter easy hit

ڈی جی آئی بی کا جے آئی ٹی ارکان کے کوائف جمع کرنے کا اعتراف

D G IB has confessed to collect data for JIT membersڈائریکٹر جنرل انٹیلی جینس بیورو آفتاب سلطان نے جے آئی ٹی ارکان کے کوائف اکھٹے کرنے کا اعتراف کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی بی قومی اہمیت کے ہر معاملے کی معلومات اکٹھی کرتی ہے، آئی بی سرکاری اعلیٰ عہدوں پر تعینات سرکاری ملازمین کا ڈیٹا بھی اکٹھا کرتی ہے۔

جے آئی ٹی ارکان کی جاسوسی کے معاملے پر ڈی جی آئی بی نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا کہ آئی بی قومی اہمیت کے ہر معاملے کی معلومات اکھٹی کرتی ہےیہ معلومات حاصل کرنا آئی بی کا معمول کا کام ہے۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ پاناما کیس بڑا اہم ہے اور ملکی سیاست پر اس کے اثرات ہیں، اس لیے جے آئی ٹی ارکان کے کوائف جمع کیے گئے، تاہم جے آئی ٹی ارکان کے حوالے سے معلومات جمع کرنے کے عمل کا افشا ہونا قابل تشویش ہے۔

ڈی جی آئی بی نے کہا کہ اس حوالے سے مؤثرانداز میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی بی کی جانب سے جے آئی ٹی رکن بلال رسول اور ان کی اہلیہ کو ہراساں نہیں کیا گیا،بلا ل رسول اور اہل خانہ کے سوشل میڈیا اکائونٹس ہیک کرنے کا بھی الزام غلط ہے، جے آئی ٹی کے کسی بھی رکن کو ہراساں ، یا ان کی نجی زندگی میں مداخلت نہیں کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website