لاہور……لاہور کی احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے سٹی اسکینڈل میں اربوں روپے خورد برد کے الزام میں گرفتار حماد ارشد کومزید بارہ روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے،عدالت نے ملزم کو گھر سے کھانا اور کتابیں منگوانے کی اجازت دیدی۔
ڈی ایچ اےسٹی اسکینڈل کیس میں سولہ ارب سے زائد رقم خورد برد کرنے کے الزام میں گرفتار حماد ارشد کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت پیش کیا گیا ،نیب نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 26 جنوری تک توسیع کردی ،، حماد ارشد کے وکیل کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ان کے موکل کی جانب سے نیب کو تین پیشکشیں کی گئی ہیں ۔پیشی کے موقع پر ڈی ایچ اے کے متاثرین نے عدالت کے باہر احتجاج کیا ،انہوں نےچیف جسٹس پاکستان سے معاملے کا از خود نوٹس لینے کی اپیل بھی کی ،عدالت نے ملزم کی استدعا پر اسے گھر سے کھانا اور کتابیں منگوانےکی اجازت دیدی ،،ملزم حماد ارشد کو 26 جنوری کو دوبارہ پیش عدالت پیش کیا جائے گا ۔