counter easy hit

دھرنا گروپ اورکرپشن زدہ سابق حکمرانوں نے ملک کوتباہ کیا،شہباز شریف

پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کاکہناہےکہ وہ عام آدمی کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،ہیلتھ کیئر سسٹم کو عوام کی توقعات کے مطابق بنایاجائےگا۔ دھرنا گروپ اورکرپشن زدہ سابق حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کرنے میں کوئی کسر Dharna, group, spoiled, development, in, countryنہیں چھوڑی۔

ترک وزارتِ صحت کے وفدنے لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔اس موقع پر شہبازشریف کاکہناتھاکہ وہ ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری میں ترکی کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ترک وفد کے سربراہ ڈاکٹر اونر گنر نےکہاکہ وہ ہیلتھ کیئرسسٹم کی بہتری کے لئے تعاون جاری رکھیں گے۔

بعد میں وزیراعظم کے سابق مشیرامیربخش بھٹونے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی،اس موقع پر وزیر اعلیٰ کاکہناتھا کہ وسائل کی لوٹ مار اوردھرنوں کے ذریعے ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنےوالوں نے عوام سے دشمنی کی،گزشتہ ساڑھے3سال کے دوران دھرنا گروپ نے الزامات ،بہتان تراشی اورجھوٹ بولنے کے سواکچھ نہیں کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےبغیرسیکورٹی تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال رائیونڈکااچانک دورہ بھی کیا۔انتظامیہ بھی وزیراعلیٰ کے اچانک دورے سے لاعلم تھی۔وزیراعلیٰ نےصفائی معیار کے مطابق نہ ہونے پرسخت ناراضگی کا اظہارکیا۔

وزیر اعلیٰ وارڈز میں بجلی کے بیک اپ ہیٹر نہ ہونے پر شدید برہم ہوئے ،ان کا کہنا تھا کہ ایم ایس کے دفتر میں بجلی کا ہیٹر موجود ہواوروارڈز میں نہ ہونا افسوسناک ہے۔

اس موقع پر مریضوں اوران کے لواحقین نے اسپتال میں ادویات کی فراہمی پراطمینان کااظہار کیا اور شکایات بھی لگائیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website