لاہور: (یس نیوز ڈیسک)شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2014 میں بھی دھرنا سیاست نے ملک و قوم کا بے پناہ نقصان کیا اور اب ایک بار پھر بعض سیاسی عناصرملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو روکنا چاہتے ہیں۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے منتخب نمائندوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 2014 میں بھی دھرنا سیاست نے ملک و قوم کا بے پناہ نقصان کیا اور اب ایک بار پھر بعض سیاسی عناصرملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو روکنا چاہتے ہیں لہذا ملک وقوم کی خاطرایسے عناصر کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں کیونکہ ذاتی مفادات کی خاطر ترقی اور خوشحالی کے سفر کو روکنے کی کوشش ملک سے دشمنی کے مترادف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں،ایک طرف خدمت، دیانت اور محنت ہے تو دوسری طرف الزام تراشی،جھوٹ اور انتشار کی سیاست۔