پیرس(ایس ایم حسنین) نعمت اللہ ،نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ، فرانس نے کہا ہے کہ ء2014کا دھرنا ٹریلر تھا، اب حکومت کی شاطرانہ چالوں کو سمجھ چکے ہیں دھرنا پلس فیصلہ کن ثابت ہوگا،کارکن بھرپور تیاری کر رہے ہیں تحریک انصاف انشااللہ سرخرو ہوگی اور اب کی بار حکومت کو کہیں چھپنے کا موقع نہیں ملے گا۔ مخالفین تحریک انصاف اور عمران خان سے خائف ہیں ، کارکن پہلے سے زیادہ پرجوش اور دھرنے کو فیصلہ کن بنانے میں مصروف ہیں۔