نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں وشوا فرنینڈو کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا
کوئنز لینڈ(اسپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کیخلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کیلئے انجری میں مبتلا فاسٹ بالر دھیمکا پرساد کی جگہ لیفٹ آرم سیمر وشوا فرنینڈو کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ دھمیکا پرساد نیوزی لینڈ بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلا ف ٹور میچ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے ۔ وشوا فرنینڈو کو گزشتہ سال بنگلہ دیش اور دیگر کے خلاف نیشنل ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا جبکہ وہ اس سال اگست میں بھارت کے خلاف ہوم سیریز کیلئے بھی منتخب ہوئے مگر انہیں ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع نہیں مل سکا تھا