یوکرین میں خطرے کے باوجودوفادار کتا اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑنے پر تیار نہیں ہوا، دوستی کی مثال قائم کرنے والے کتے کی انٹرنیٹ پر دْھوم۔
Dhoom on internet To set an example of friendship of the dog
کتوں کو انسانوں کا بے حد وفادار مانا جاتا ہے جس کی کئی مثالیں بھی موجود ہیں تاہم کتے اپنے ساتھیوں سے بھی اتنی وفاداری دکھاتے ہیں جتنا کہ انسانوں سے۔اس کی تازہ ترین مثال یوکرین میں دیکھی گئی جہاں ایک کتا ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے زخمی ہوگیا اور چلنے پھرنے کے قابل بھی نہ رہا۔ٹریک پر پڑے کتے کو مصیبت میں دیکھ کر اس کا ساتھی اس کے پاس پہنچ گیا اور دو روز تک وہیں رہ کر اسے ٹرینوں سے بچاتا رہا۔ اس دوران کوئی بھی مقامی شخص پاس جانے کی کوشش کرتا تو زخمی کتے کا یہ ساتھی غصے سے بھونکنے لگتا اور آنے والے کو خبردار کردیتا ۔دو روز بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کتے کو وہاں سے اْٹھا کرطبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں دونوں دوستوں کو ان کے مالک کے حوالے کردیا ۔کتے کی اپنے ساتھی سے وفاداری پر مبنی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی مقبولیت حاصل کررہی ہے جہاں اب تک لاکھوں افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔