کراچی: ناموربھارتی اداکارعمران ہاشمی کے ہم شکل خیبر پختونخوا کے رہائشی پاکستانی نوجوان مزداک جان نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔
Dhoom on social media of Pakistani teenager look like Emran Hashmi
ایسا لگتا ہے پاکستان میں مشہور فنکاروں کے ہم شکل افراد بکثرت پائے جاتے ہیں جب ہی تو ہر تھوڑے دن بعد کسی نہ کسی معروف شخصیت کا پاکستانی ہم شکل نکل آتاہے۔ کچھ عرصہ قبل بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے ہم شکل پاکستانی نوجوانوں نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی تھی اور اب پشاور کے علاقے حیات آباد کے نوجوان مزداک جان نے نامور بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی سے بہت زیادہ مشابہت کے باعث سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
مزداک جان نے حال ہی میں فیس بک اکاؤنٹ پراپنی چند تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی توجہ کامرکزبن گئیں وجہ تھی مزداک اور عمران ہاشمی کے درمیان بے تحاشہ مشابہت۔
مزداک جان کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کےبعد لوگ ان کی تصاویر دیکھر کر حیرت زدہ رہ گئے کیونکہ مزداک کی نہ صرف شکل عمران ہاشمی سے ملتی ہے بلکہ ان کا ہیئر اسٹائل بھی بالکل ہاشمی جیسا ہے جس کے باعث دونوں میں فرق کرنا بے حد مشکل ہے۔