ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس )ڈی ایچ کیو ہسپتال کے نا اہل عملہ نے بلڈ ڈونرز کی شریانوں کو پنکچر کرنا شروع کردیا ، خوف میں مبتلا بلڈ ڈونر خون دینے کو تیار ہیں تو مگر پرائیوٹ کلینکس میں ، لوحقین کا کہناہے کہ پرائیوٹ کلینک کے چارجز ہماری پہنچ سے دور ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کا واحد سرکاری ہسپتال میں تعینات نا اہل عملہ نے خون کا عطیہ دینے والے نو جوانوں کو بار بار سوئیاں لگا کر تکلیف میں مبتلاکرنا شروع کردیا خون کا عطیہ دینے والے نو جوانوں کا کہناہے کہ سرکاری ہسپتال میں تعینات خون نکالنے والا عملہ نا اہل ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی خون کا عطیہ دینے والا نو جوان ہسپتال میں جا کر خون دینے سے خوفزدہ ہے عطیہ تو کرنا چاہتے ہیں لیکن خون نکالنے کیلئے ننکانہ صاحب کے پرائیوٹ کلینک میں تعینات ماہرعملہ بغیر تکلیف کے خون نکالتا ہے لواحقین نے التجاء کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال پر خصوصی توجہ دی جائے اور نا اہل عملہ بجائے ماہر عملہ تعینات کیا جائے