پنجاب یونیورسٹی کا جھگڑا خیبرپختونخوا تک پہنچ گیا، ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی میں 2 طلبا گروپوں میں تصادم کے بعد کشیدہ صورتحال کے باعث پولیس ،ایف سی اور فوج کو طلب کرلیا گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے ٹیلنٹ پروگرام رکھا گیا تھا جس پر پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبا نے احتجاج کیا، اس دوران دونوں طلبہ گروپ آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ احتجاج کے دوران اسلامی جمعیت طلبہ کا کیمپ بھی گرا دیا گیا جس پر دونوں جانب سے ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔ پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز لاہور اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے ان کا پروگرام نہیں ہونے دیا گیا تھا جس پر وہ بھی اسلامی جمعیت طلبا کا پروگرام نہیں ہونے دیں گے۔