ڈی آئی خان میں مسافر کوچ ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 5مسافر جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ تھانہ یارک کی حدود میں بنوں روڈ پرپیش آیا۔
![DI Khan: coach-truck collision kills 5 passengers](https://www.yesurdu.com/wp-content/uploads/2017/02/l_158658_043850_updates-400x223.jpg)
DI Khan: coach-truck collision kills 5 passengers
مسافر کوچ پشاور سے آرہی تھی کہ سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 5افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے۔ جنھیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈی آئی خان منتقل کردیا گیا، جہاں 2کی حالت نازک ہے۔