ڈیرہ اسماعیل خان (یس ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے تحصیل کلاچی کے علاقہ کوٹ سلطان اور زڑکنی میں سرچ آپریشن کے دوران طالبان کمانڈر امین ملنگی سمیت 7 دہشتگردوں کو اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ افغان کوچی پاوندگان کے ساتھ ایک جرگہ میں مشغول تھے۔
سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مارا تو مسلح انتہاء پسندوں نے مزاحمت شروع کر دی۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں کلاچی کے طالبان کمانڈر ملنگی سمیت 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 4 دہشتگردوں کو زندہ پکڑ لیا گیا۔ مزاحمت کے دوران 2 خود کش بمباروں نے خود کو دھماکا سے اڑا دیا۔
سیکورٹی فورسز کا آپریش کل بھی جاری رہے گا۔ انتظامیہ نے کوٹ سلطان، زڑکنی اور مضافاتی علاقوں میں کل کرفیو نافذ کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔