counter easy hit

ایف آئی اے کو اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات سے منع نہیں کیا، نجم سیٹھی

چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کہتے ہیں کھلاڑیوں کے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ایف آئی اے کو تحقیقات سے منع نہیں کیا ۔ وہ کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں مگر ابھی تک کھلاڑیوں کا جرم ثابت نہیں ہوا ۔ایسی صورت میں فوجداری تحقیقات کیسے ہوں گی؟ ایف آئی اے بکیز کے پیچھے جائے ،انھیں پکڑ کر لائے ۔پی سی بی ایسا نہیں کر سکتا ۔

Did not stopped FIA in spot-fixing probe, Najam sethi

Did not stopped FIA in spot-fixing probe, Najam sethi

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی تحقیقات ،پی سی بی قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق ہیں۔اس وقت تک کسی پر جرم ثابت نہیں ہوا ہے۔ ایف آئی پھر بھی چاہتی ہے تو کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کرے۔ چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نےپی سی بی اور ایف آئی اے کے درمیان کسی تناؤ کو رد کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی اور ایف آئی اے کے درمیان کوئی تناؤ نہیں ۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی سی بی بکیز کے پیچھے نہیں جاسکتا،ایف آئی اے بکیز کے پیچھے جائے اور انہیں پکڑے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website