اسلام آباد میں مری گھومنے نہیں آئے، بلوچستان کا مسئلہ اجاگر کرنے آئے ہیں، سردار اختر مینگل
الیکشن۔میں عوام کے سامنے یہ منشور لے کر نہیں گئے تھے کہ ہم اقتدار میں آئیں گے۔ کوئی اقتدار یا اپوزیشن کے دھنی ہے اور مسلہ حل کرسکتا ہے تو ضرور آئے۔ ماضی میں جو بھی حکومتیں آئیں سہولت سے پرفارم نہیں کرسکیں اور نہ آسانی سے وقت گزارا انتخابات میں ایسا لگتا ہے جیسے سٹے کا کاروبار ہوتا ہے۔ہم نے اپنے اداروں کو سٹہ بازار بنا دیا ہے۔ بدقسمتی سے بلوچستان کو اس ترجیح میں نہیں رکھا گیا اور نہ اہمیت دی گئی۔ ان قوتوں نے بلوچستان کو اپنے ہاتھ میں رکھا ہوا ہے۔ دریا نیل کی غغیانی روکنے کئے لے لڑکی کی بلی چڑھائی جاتی تھی ملک انتخابات کی کشتی ڈولنے لگتی ہے تو بلوچستان کی بلی چڑھائی جاتی ہے۔