counter easy hit

کہا تھا نہ ’’تم کو ایک شخص بہت یاد آئے گا ۔۔!!

Did not you say, "You will miss a person."
لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے مہنگائی بڑھنے اور شرح نمو نیچے آنے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی یاد تو آتی ہوگی، نوازشریف کے دور میں شرح نمو 10سال کی بلند ترین سطح5.3 فیصد تھی، جبکہ موجودہ حکومت کے دور میں شرح نمو 9 سال کی کم ترین سطح  3.9 فیصد ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کی مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کہا تھا کہ تم ایک شخص یاد آئے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں شرح نمو 9سال کی کم ترین سطح 3.9 فیصد ہے۔ جبکہ نوازشریف کے دور میں شرح نمو 10سال کی بلند ترین سطح5.3 فیصد تھی۔ اس لیے اب نوازشریف کی یاد تو آتی ہوگی۔دوسری جانب سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن )مریم اور نگزیب نے وزیراعظم کی تقریر پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب پھر وہی جھوٹ، جھوٹ اور لارے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب مشکل وقت تو آپ جیسے نالائق اور نااہل حکمران کی وجہ سے آیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب عوام کو بتاتے کہ آئی ایم ایف نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیا معائیدہ طے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب بتاتے عوام کو کہ صرف نو ماہ میں آپ کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے مہنگائی تین گنا اور ترقی کی شرح آدھی ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نو ماہ پہلے ملک میں مہنگائی کا شرح تین فیصد تھی جو آپ کی نالائقی نے دس فیصد کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب صرف نو ماہ پہلے ترقی کی شرح 5.8 فیصد تھی جو جو9 سالوں میں بلند ترین تھی۔ مریم نے کہا کہ عمران صاحب بتاتے کے آپ اور آپ کی ٹیم میں آئی ایم ایف کے ساتھ عوام کے حق میں معائیدہ طے کرنے کی صلاحیت نہیں تھی اِس لئے آئی ایم ایف کی ٹیم بھرتی کرنی پڑی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب عوام کو بتاتے کے آئی ایم ایف اِس لئے گئے کہ آپ نالائق ، نا اہل اور چور ہیں اِس لئے ٹیکس ریونیو میں500ارب کا خسارہ ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website