لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سینئر صحافی حامد میر کو لفافہ دینے کے حقائق سامنے آگئے، اینکر پرسن جنید نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے حامد میر کو صرف سندھی اجرک پیش کی، لیکن سوشل میڈیا پر چند ہی منٹ میں تصویر کو فوٹو شاپ کردیا گیا، ایک تصویر میں لفافہ حامد میر اور دوسری میں بلاول کی جیب میں دکھا دیا گیا۔ وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کر رہے تھے۔ انہوں نے ایک سوال ”کیا وجہ ہے کہ حکومت میڈیا اور میڈیا حکومت سے خائف ہے“ کے جواب میں اینکر پرسن جنید نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ابھی چند روز پہلے کا واقعہ ہے کہ حامد میر سامنے بیٹھے ہیں، حامد میر کی بلاول بھٹو کے ساتھ ایک تصویر شائع ہوئی جس میں حامد میر کو بلاول بھٹو نے اجرک پیش کیا۔ اس کا ایک پورا واقعہ ہے کہ بلاول بھٹو کو پارلیمنٹ میں جو دفتر ملا، وہاں انہوں نے حامد میر کو اجرک پیش کی۔ لیکن چند ہی منٹ کے اندر تصویر کو فوٹو شاپ کردیا گیا، جس کے بعد ایک لفافہ حامد میر اور ایک لفافہ بلاول بھٹو کی جیب میں دکھا دیا گیا۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ آصف زرداری اپوزیشن میں تھے تو نواز شریف کا انٹرویو کیا تو زرداری صاحب کہتے کہ بڑی دوستی ہے نواز شریف کے ساتھ، اسی طرح نواز شریف کہتے کہ بڑی دوستی ہے زرداری کے ساتھ، عمران خان کے پاس جاتے تو کہتے آصف زرداری کے بڑے انٹرویو کرتے ہو، صحافیوں کو ہر طرح کی شخصیات سے ملنا پڑتا ہے۔ یہ سوال اس لیے اچھا کہ یہ 2019ء میں کیا گیا ہے۔ 2019ء میں پاکستان میں صرف ایک جماعت کی حکومت ہے۔ لوگوں کو سوشل میڈیا اور عام میڈیا کو دیکھ کر لگتا ہے کہ بڑا نتشار ہے