انہیں ایوی ایشن کا تجربہ بھی نہیں تھا،چیف جسٹس نے کہا پی آئی اے خسارے میں چل رہی ہے ، ایسے اداروں میں باصلاحیت اور جید بندہ لگانا چاہیے ،صباح نیوز کے مطابق چیف جسٹس نے کہا عدالت کے منع کرنے کے باوجود پی آئی اے نے مشرف رسول کی وکالت کی فیس ادا کر دی،نعیم بخاری نے کہا سر مجھے تو فیس لینے دیں،چیف جسٹس نے کہا مشرف رسول کو اپنی جیب سے وکیل کی فیس ادا کرنی چاہیے ، پی آئی اے نے 40 لاکھ روپے کا بل دے دیا،بظاہر پی آئی اے میں مشرف رسول کے آنے سے کوئی تبدیلی نظر نہیں آ رہی ، رات کراچی سے آتے ہوئے پی آئی اے کے جہاز کی حالت دیکھی ،23 لاکھ روپے سے جہاز کی دم پرمارخور بنا دیا،عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد مشرف رسول کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے تقرری کو غیر قانونی قرار دیدی ۔ گوجرانوالہ میں سکول اراضی کیس کی سماعت بھی ہوئی ، سپریم کورٹ نے معاملہ وزیر تعلیم اور وزیر بلدیات پنجاب کو بھجوا دیا، چیف جسٹس نے کہا صوبائی وزرا معاملے کا جائزہ لیں اور معاملے کا حل نکالیں، عدالت نے سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی ۔ ایک ہوٹل کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نیب اور ایف آئی سے اب تک کی تمام رپورٹیں طلب کرلیں،
چیف جسٹس نے کہا اس معاملے میں ایک ہفتے میں ہائیکورٹ کا بھی حکم آ جائے گا جس کے بعد دیکھیں گے کہ ہم نے از خود نوٹس سننا ہے یا اپیل، نجی نیوز چینل کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کسی کو دائرہ اختیار سے آگے نہیں جانے دیں گے ،ضرورت پڑی تو نیب اور ایف آئی اے کا اس کیس میں دائرہ اختیار کا فیصلہ کر دیں گے ، دیکھنا ہے ایف آئی اے کی رپورٹوں میں کیا نتیجہ نکالا گیا،اب ان عمارتوں کو گرائیں گے نہیں، قبضے میں لے لیں گے ،ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب نے کہا سنٹرل جج سے کیس احتساب عدالت کو منتقل ہو چکا ہے ، جہاں کیس کی سماعت 7 ستمبر کو مقرر ہے ، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی۔ صباح نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے بلوچستان کے علاقے تربت میں گولیوں سے چھلنی20 افراد کی لاشیں ملنے سے متعلق از خود نوٹس نمٹا دیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کیس میں عدالتی ہدایات پر عمل ہوگیا ،تمام متاثرین کو معاوضہ ادا کردیا گیا ہے اس لئے کیس کو مزید چلانے کی ضرورت نہیں ،سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان سے متعلق اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف ایک جیسی 5اپیلیں ایک ساتھ سماعت کے لئے مقرر کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔ سی ای او فارغ