ہائی آکٹین ، لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل بھی مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی جسے منظور نہیں کیا گیا :اسحاق ڈار
اسلام آباد (یس اُردو) عوام اسے اپریل فول نہ سمجھیں پٹرول اور ڈیزل ڈیڑھ روپے تک مہنگا ہو گیا ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل بم کا دھماکا مگر کم شدت کا ۔ پٹرول ڈیڑھ روپے ، ڈیزل ایک روپیہ چالیس پیسے مہنگا ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے احسان جتایا کہ اوگرا نے تو قیمتیں زیادہ بڑھانے کا کہا تھا ۔ ڈار صاحب نے فرمایا کہ اوگرا نے ہائی اوکٹین ، لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل بھی مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی مگر ان کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی اور حکومت بھاری خسارہ برداشت کرے گی ۔ وزیر خزانہ نے بینک رقوم پر 4۔0 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی مدت اور ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مہلت میں ایک ایک ماہ اضافے کا اعلان کیا ۔