کراچی(ویب ڈیسک ) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جان بوجھ کر سندھ میں اس طرح کے ایشوز کو ہوا دے رہے ہیں جو کہ عوام کے مفاد میں نہیں ہیں اور اسکی ایک وجہ انکی گھریلوپر یشانیاں ہیں، ان کی اپنی اہلیہ سے ان بن چل رہی ہے جس کو نجم سیٹھی صاھب نے بھی واضح بتایا ۔ جس سے وہ ملک کے عوام اور میڈیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں، 18 ویں ترمیم سے جو حکومت یا جماعت کھیلے گی وہ اس ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے مترادف ہوگا، بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام ایک قانون ہے اور اسے کسی ایک سلیکٹیڈ وزیر اعظم اپنے حکم سے ختم یا نام کی بدلی نہیں کرسکتا، کراچی کیلئے 162 ارب کے پیکیج کا اعلان کرنے والے پہلے صوبے کے این ایف سی ایوارڈ کے تحت گذشتہ 7 ماہ سے 120 ارب روپے کی ادائیگی کو یقینی بنائیں کیونکہ ان کا رونا ہے کہ خزانہ خالی ہے تو وہ پھر کس کو لولی پاپ دینے کیلئے کراچی کے 162 ارب کا پیکج کا اعلان کرگئے ہیں وہی بتا دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز بلاول ہاؤس میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کی علیحدگی کے معاملہ پر بشریٰ بی بی نے خاموشی توڑ دی۔ بشریٰ بی بی کا اہم ترین رد عمل آگیا۔بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ناراضگی کی خبریں بے بیناد ہیں،پچھلے چند ہفتوں سے بنی گالہ میں ہی ہوں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے یہ خبریں گردش میں تھیں کہ عمران خان کی تیسری اور موجودہ اہلیہ اور عمران خان کے مابین تعلقات کشیدہ ہو چکے ہیں ۔ جس کے باعث بشریٰ بی بی بنی گالہ سے اپنے میکے جا چکی ہیں۔تا ہم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی علیحدگی کے معاملہ پر بشریٰ بی بی نے خاموشی توڑ دی۔ بشریٰ بی بی کا اہم ترین رد عمل آگیا۔بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ناراضگی کی خبریں بے بیناد ہیں،پچھلے چند ہفتوں سے بنی گالہ میں ہی ہوں۔