لاہور: پنجاب میں نئے صوبے بنانے کے معاملے پر تحریک انصاف اور ق لیگ میں اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ نے جنوبی پنجاب کے ساتھ صوبہ بہاولپور کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمراں اتحادی جماعت کے سامنے معاملہ اٹھایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے پارلیمنٹ اور کمیٹی کی سطح پر بھرپور موقف اختیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی وفاقی سطح پر بات کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں بلدیاتی نظام کے بل کے حوالے سے بھی تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق میں اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
دوسری جانب پنجاب میں نئے صوبے بنانے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ میں اختلاف پیدا ہوگیا ہے۔ مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے جنوبی پنجاب کے ساتھ صوبہ بہاولپور کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمراں اتحادی جماعت کے سامنے معاملہ اٹھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے پارلیمنٹ اور کمیٹی کی سطح پر بھرپور مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر ہاوسنگ بہاولپور صوبے کی بحالی کی تحریک کے اہم محرک ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویزالہی اور مونس الہی وفاقی سطح پر بات کریں گے۔ ق لیگ کی جانب سے جنوبی پنجاب کے علاوہ بہاولپور صوبہ کے لیے جلد ٹھوس حکمت عملی سامنے لائے جانے کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ ق لیگ حکومت کی اتحادی جماعت ہے اور لیکن نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر ن لیگ کے ساتھ کھڑی نظر آرہی ہے۔
گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی کہا تھا کہ ہم نئے صوبوں کے قیام کی مخالفت نہیں کر رہے۔ ن پہلے ہی جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کے قیام کا بل پیش کر چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو چاہیے کہ پہلے سے جمع شدہ بل پر پیش رفت کرے۔ حکومت دھونس، دھاندلی اور حکومتی اختیارات کے ذریعے قواعد کو ردی کی ٹوکری میں نہ پھینکے۔دوسری جانب لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی جس میں پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کے حوالے سے بات کی گئی۔ ملاقات کے دوران چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔ پہلے دن سے ہی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔ چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ دعا کریں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اتحاد کو نظر نہ لگے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں فیصلہ ہوا ہے کہ رواں سال پنجاب اسمبلی کی عمارت میں اجلاس ہو گا جبکہ رواں سال ہی ایم پی اے ہاسٹلز کو مکمل کر لیا جائے گا۔