counter easy hit

لیگو سے بنے مصنوعی ہاتھوں کیلئے ڈیجیٹل انوویشن پرائز

Digital Innovation Prize

Digital Innovation Prize

پیرس……فرانسیسی شہرپیرس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی فورم کے تحت لیگو سے بنے مصنوعی ہاتھوں کو ‘ڈیجیٹل انوویشن پرائزسے نواز ا گیا ۔
مصنوعی ہاتھ کو کولمبیا کے معروف ڈیزائنر کارلس ٹوریس نے ڈیزائن کیا تھا جسے لیگو کی مدد سے بنایا گیاہے جسے مختلف اشکال اور رنگوں میں تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے ۔اس ایونٹ کے کو فاؤنڈر کے مطابق اس سال 2اعشاریہ 175ڈیجیٹل ایجادات ہوئیں ،ان میں سے10 کو نامزد کیا گیا جس میں ساؤتھ افریقا کی11زبانوں کا ترجمہ کرنے والی ایپلی کیشن اوراسکول میں سب سے زیادہ گریڈز حاصل کرنے والا جاپان کا روبوٹ بھی شامل ہے۔