فنی کیریئر کا آغاز 1975 میں ” ٹاکرہ” سے کیا ، 30 اکتوبر 1994 کو دماغ کی شریان پھٹنے سے نیویارک میں انتقال کر گئے تھے
لاہور:ممتاز کمپیئر و کالم نگار دلدار پرویز بھٹی کی 22 ویں برسی 30 اکتوبر کو منائی جائیگی ۔ اس موقع پر ان کی بیوہ اور ان کے بھانجے محمد فراز اپنی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کرینگے جبکہ برسی کے حوالے سے پروگرام بعد میں منعقد کیا جائے گا ۔ دلدار پرویز بھٹی 30 نومبر 1948 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے ، ابتدائی تعلیم بھی وہیں سے حاصل کی ۔ انہو ں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1975 میں ٹی وی پروگرام ٹاکرہ سے کیا جو بعد ازاں میلہ اور پنجند کے نام سے بھی نشر ہوتا رہا ۔ انہوں نے ٹی وی پر جواں فکر کے نام سے بھی پروگرام پیش کیا اور اخبارات میں کالم بھی لکھتے رہے ۔ وہ 30 اکتوبر 1994 کو شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں نیو یارک میں دماغ کی شریان پھٹنے سے انتقال کرگئے تھے ۔