ممبئی (نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کورونا کے خطرے کے پیش نظر قرنطینہ میں چلے گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی وبا کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے خود کو آئیسولیٹ کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے موقع پاتے ہی مجھے آئیسولیٹ کردیا ہے تاکہ کسی قسم کا کوئی وائرس حملہ آور نہ ہوسکے۔ دلیپ کمار نے ایک اور ٹوئٹ اردو میں کیا جس میں انہوں نے اپنے مداحوں سے گھروں میں رہنے کی درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کے عالمی وبا کورونا بہت تیزی سے پھیل رہی ہے اور سرحدوں کو پار کررہی ہے۔دوسری جانب کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں وائرس کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ووہان میں جب سے وباء کا آغاز ہوا ہے تب سے یہ پہلا موقع ہے کہ وہاں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق ایک انتہائی خوش کن خبر سامنے آئی ہے۔جس کے مطابق چائنہ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ووہان میں کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا جس کا مطلب ہے کہ ووہان میں وباء پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چائنہ میں کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں وباء کے آغاز کے بعد سے پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ چینی وزارت صحت نے بتایا کہ وائرس کے مرکز ووہان اور ہوبے صوبے میں کورونا وائرس کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ چائنہ گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مطابق بدھ کے روز ہوبے میں کورونا وائرس کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ ہوبے میں کورونا وائرس کے 67800 مریضوں میں سے 57678 صحت یاب یو چکے ہیں جبکہ یہاں سب سے زیادہ 3130 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔