اداکار دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی نواسی سائشہ سہگل جلد ہی بالی ووڈ میں انٹری کرنے والی ہیں۔ سائشہ اداکار اجے دیوگن کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی۔
ممبئی: (یس اُردو) بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی نواسی سائشہ سہگل جلد اجے دیوگن کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی۔ سائشہ اداکار سمت سہگل اور شاہین بانو کی بیٹی ہیں جو فلم شوائے سے بالی ووڈ میں انٹری کریں گی۔ فلم شوائے کو اجے دیوگن نے ڈائریکٹ بھی کیا ہے۔ فلم کے اس سال کے آخر میں ریلیز ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سائشہ نے لندن سے اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔ سائشہ برازیل، جنوبی افریقہ اور لندن کے کلاسیکی اور نان کلاسیکی رقص میں تربیت یافتہ ہیں۔ اس کے علاوہ سائشہ لاطینی، امریکی، رمبا، بیلی رقص اور سامبا رقص میں بھی ماہر ہیں۔ سائشہ نے پانچ سال کی عمر سے گانا بھی سیکھا ہے۔