counter easy hit

سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان تلکارتنے دلشان نے بھی وزیراعظم عمران خان والا کام شروع کر دیا، حیران کن خبر

کولمبو(ویب ڈیسک)سری لنکا کے سابق کپتان تلکارتنے دلشان نے بھی کھیل کے بعد اب عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سیاست کی دنیا میں قدم رکھ دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق تلکارتنے نے سابق صدر مہندا راجہ پاکسے کی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی۔سری لنکا کے صدر نے اکتوبر میں رنیل وکراما سنگے کو برطرف کرکے راجہ پاکسے کو ملک کا وزیر اعظم مقرر کیا تھا۔تاہم گزشتہ روز سری لنکن سپریم کورٹ نے صدر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پارلیمنٹ بحال کردی تھی اور قبل از وقت انتخابات کی تیاری روکنے کا حکم دیا تھا۔ جس وقت پارلیمٹ بحال ہوئی تو انہوں نے تحریک عدم اعتماد پاس کرتے ہوئے راجہ پکسے کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

 

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔