پیرس(یس اردو نیوز) سیاسی سماجی شخصیت سابق صدر مسلم لیگ ن، فرانس جاوید اختر بٹ کے پاکستان روانگی
کے موقع پر معروف سماجی شخصیت اور اے آر وائی کے اینکر پرسن مرزا خالد بشیر نے ان کے اعزاز میں شاندار عشائیہ دیا۔ جس میں پیرس کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں قاری فاروق احمد فاروقی، قیصر گجر، چوہدری مختار بشاورت، ملک ناصر ، چوہدری سلیم آف بوڑہ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
عشائیہ کے بعد یس اردو نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر مسلم لیگ ن فرانس جاوید اختر بٹ نے کہا کہ وہ پاکستان کے سیاسی حالات کے پیش نظر پاکستان دورے پر جار ہے ہیں جہاں وہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے علاوہ فیض آباد میں دیے گئے دھرنے میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی پالیسی کچھ بھی ہو وہ ختم نبوت کے ایشو پر احتجاجی مظاہرین کے ساتھ ہیں اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ختم نبوت کے قانون کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے اور تحریک ختم نبوت کا ہر ممکن دفاع کرنا ان کے ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانون ختم نبوت کیلئے وہ اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو نہیں بھولے اور آج نوجوان نسل کو اس سے روشناس کرانے کی اشد ضرورت ہے