بلندی کے نظارے، جھولے کے مزے کے ساتھ من پسند کھانا نوش فرمائیں، دبئی میں ‘ڈنر ان دی اسکائی سروس کا آغازکردیا گیا۔
ہواؤں سے باتیں کرتے ہوئے مزے مزے کے کھانوں سے لطف اندوز ہونا ہے تو دبئی کے انٹرنیشنل مرینا کلب پہنچ جائیں جہاں ہوامیں معلق ریستوران میں ‘ڈنر ان دی اسکائی سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔گاہکوں کو پچاس میٹر کی بلندی پر کرینوں کے ذریعے کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ ہوا میں معلق اس ریسٹورنٹ میں لوگ خوبصورت نظاروں کے ساتھ مینو میں موجود کھانوں کا بھرپور لطف اٹھا سکتے ہیں جس کی قیمت 499درہم سے 799درہم تک ہے۔