اسلام آباد : دفتر خارجہ نے واضح کر دیا کہ بھارتی میڈیا جھوٹا پراپیگنڈہ کر رہا ہے پاکستانی سفارتی اہلکار کو بھارت سے واپس بھیجنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
محمد ادریس پاکستان میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق دفتر خارجہ کے افسر ادریس کو کچھ ماہ قبل بھارت تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم بھارت کی طرف سے ویزے میں تاخیر کے باعث انہیں کسی اور ملک تعینات کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔
پاکستان اپنی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔