الیکشن کمیشن میں عمران خان اورجہانگیرترین کی نااہلی کی درخواستوں پرسماعت ن لیگ کے وکیل کی غیرحاضری کی وجہ سے نہ ہو سکی۔
الیکشن کمیشن میں اسپیکرقومی اسمبلی کے بھیجے گئے ریفرنسزپرسماعت،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی الیکشن کمیشن نےکی ۔عمران خان نے ن لیگی ارکان کی نااہلی کی درخواست پرجواب دائر کردیا ۔جہانگیر ترین کے وکیل کی جانب سے نااہلی کی درخواست پرجواب جمع نہیں کرایا گیا ۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر فیصلہ سنایا جائے گا،اکرم شیخ آئندہ سماعت پرآئے تو ان کا موقف بھی سن لیں گے۔