نئی رینکنگ میں نویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز سے گرین شرٹس کا فاصلہ مزید بڑھ گیا ہے۔
دبئی: پاکستان کی ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست رسائی کی راہ میں حائل آخری کانٹا بھی نکل گیا۔ نئی رینکنگ میں نویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز سے گرین شرٹس کا فاصلہ مزید بڑھ گیا ہے۔ رینکنگ میں جنوبی افریقہ 119 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا 117 پوائنٹس لے کر دوسرے، انگلینڈ 113 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، نیوزی لینڈ 111 پوائنٹس لے کر پانچویں، پاکستان 95 پوائنٹس لیکر چھٹے، سری لنکا 94 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں اور بنگلہ دیش 92 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ نویں نمبر پر موجو د کیربین ٹیم کے 78پوائنٹس ہیں۔