counter easy hit

براہ راست پروازیں شروع : برطانوی سیکیورٹی ایجنسی کاوفد اچانک کراچی کیوں پہنچ گیا؟ تہلکہ خیز خبر

Direct flights start: Why does British security agency Kawafad suddenly arrive in Karachi? Spicy news

کراچی (ویب ڈیسک)برطانوی سیکیورٹی ایجنسی کا وفد تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا، برطانوی ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کے وفد کے دورے کا مقصد کراچی سے براہ راست برطانیہ جانے والی پروازوں کی سیکیورٹی کو جانچنا ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانوی سیکیورٹی ڈی ایف ٹی نے کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کیا، برطانوی سیکیورٹی ڈی ایف ٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر سی اے اے کی جانب سے قائم کردہ جوائنٹ سرچ بیگجز کاؤنٹر کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر سی اے اے حکام نے برطانوی وفد کو ایئرپورٹ سے متعلق بریفنگ بھی دی، برطانوی وفد نے مسافروں کے سامان، اسکریننگ اور دیگر سیکیورٹی آلات کی جانچ پڑتال کی۔برطانوی وفد کو اے ایس ایف حکام نے مسافروں کے سامان اور ان کی اسکریننگ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا،اس کے علاوہ برطانوی سیکیورٹی وفد نے ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے سے نصب آلات کا جائزہ بھی لیا۔بعد ازاں اے ایس ایف نے برطانوی سیکیورٹی وفد کو ایئرپورٹ پر فل باڈی اسکینر مشین کے بارے میں بھی بریفنگ دی، اے ایس ایف نے وفد کو بتایا کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کی فل باڈی اسکریننگ بھی کی جاتی ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی سیکیورٹی ٹیم کے دورے کا مقصد مستقبل میں برٹش ایئرویز کی کراچی سے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے حوالے سے بھی جانچ کرنا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر ے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق حالیہ صورتحال پر ردعمل ترتیب دینے کیلئے 7 رکنی کمیٹی بنادی۔وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر مجوزہ ردعمل ترتیب دینے، سیاسی، سفارتی، قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے اور تجاویز مرتب کرنے کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔حکومت نے کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق کمیٹی میں وزیرخارجہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکرٹری خارجہ، ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی)، ڈی جی ملٹری آپریشنز، ڈی جی انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) اور وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی احمر بلال صوفی شامل ہوں گے۔ یاد رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے صدارتی حکم نامے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے خصوصی اختیارات سے متعلق آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے جس کے تحت مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں کہلائے گی اور لداخ بھی بھارتی یونین کا حصہ ہوگا۔خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو پاکستان نے مسترد کردیا ہے، اس صورتحال میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی جاری ہے۔دوسری جانب اس معاملے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس بھی ہوئی جس میں شرکاء نے بھارتی اقدامات مسترد کرنے کے حکومتی فیصلے کی بھرپور تائید کی اور مسئلہ کشمیر پر بھارتی اقدامات مسترد کرنے کے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کی گئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website