لاہور (یس ڈیسک) معروف اداکارہ اور ہدایت کارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ میں اس وقت دو فلمیں ڈائریکٹ کر رہی ہوں جن میں ایک فلم ’’عشق پازیٹو‘‘ ہے اور دوسری فلم کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ فلم عشق پازیٹو کے سکرپٹ میں کچھ تبدیلی کی ہے۔ چند روز تک اس فلم کی شوٹنگ شروع کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اب اچھے موضوعات پر فلمیں بننا شروع ہو گئی ہیں۔ فلموں کا زیادہ تر کام کراچی میں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اب فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہو جائیں گے۔