اٹلی، لاہور (شیخ بابر سے) ڈائریکٹر اے حفیظ نئی فلم کی تیاریوں میں مصروف، سکرپٹ مکمل ہونے کے بعد عنقریب فلم کی کاسٹ فائنل کر لی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق ٹی وی کے کامیاب ترین ڈرامہ ڈائریکٹر اے حفیظ نے اپنی نئی فلم بنانے کیلئے پروجیکٹ پر ابتدائی کام شروع کر دیا ہے فلم کا سکرپٹ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ کا مرحلہ آئندہ چند روز میں فائنل ہو جائیگا۔
اے حفیظ کی نئی فلم میں ٹی وی اور فلم سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کے ساتھ نئے چہرے بھی متعارف کروائے جائیں گے یہ ہدایتکار اے حفیظ کی دوسری فلم ہو گی۔
اس سے قبل وہ دل تیرے نام کے نام سے ایک فلم مکمل کر چکے ہیں جس کی کاسٹ میں احمد بٹ، آمنہ ملک، یاسمین ملک، راحیلہ آغا، فردوس جمال، علی عباس سمیت دیگر اداکار شامل ہے مذکورہ فلم رواں سال میں ریلیز کر دی جائے گی۔