counter easy hit

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ریکٹر ایف سی کالج ڈاکٹر جیمز اے ٹیبی کی ملاقات، دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ریکٹر ایف سی کالج ڈاکٹر جیمز اے ٹیبی نے ہفتہ کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریکٹر ایف سی کالج نے یونیورسٹی میں طلبہ کو دی جانے والی تعلیم اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے ریکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کالج، یونیورسٹی پاکستان کی ایک تاریخی اور تہذیبی شناخت کی حیثیت سے جانی جاتی ہے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بہت سی نابغہ ء روزگار شخصیات کو اس درسگاہ سے فیض یاب ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔یونیورسٹی میں اعلیٰ معیار تعلیم اور ہم نصابی سرگرمیوں کا اہتمام قابلِ تحسین ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تاریخی اہمیت کے حامل تعلیمی ادارے میں معیار تعلیم کو مزید بہتر بنانے پر ریکٹر اور اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ریکٹر ایف سی کالج یونیورسٹی نے تہنیتی جملوں اور حوصلہ افزائی پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website